بیروت: لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے شام میں بشارالاسد حکومت کے مدد کیلئے دو ہزار جنگجو بھیج دیئے۔
باغی ٹی وی :عرب نیوز نے حزب اللہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران کی حمایت یافتہ یہ تنظیم، جو 2011 سے شام کی جنگ کے دوران صدر بشار الاسد کی افواج کے ساتھ لڑ رہی ہے، نے دو ہزار جنگجو قصیر کے علاقے میں بھیجے ہیں، یہ لبنانی سرحد کے قریب واقع ہے-
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حزب اللہ نے ابھی تک لڑائی میں کوئی سرگرم کردار ادا نہیں کیا ہے تنظیم کے جنگجو شام اور لبنان کی سرحد پر پہاڑوں میں اپنی پوزیشنز کا دفاع کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں اور حزب اللہ ابھی تک کسی لڑائی میں حصہ نہیں لے رہی ہے، حزب اللہ نے 2013 سے اب تک کھلے عام اسد کی افواج کی حمایت کی ہےحزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسد کو خانہ جنگی کے ابتدائی مراحل میں کھوئی ہوئی زمین واپس حاصل کرنے میں مدد بھی فراہم کی ۔








