شہر قائد میں ہفتے کے روز پارہ مزید گر گیا جب کہ ملک بھر میں کل سے سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری تک گر گیا اور 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ کل سے صوبہ سندھ میں ہلکی شدت کی نئی سردی کی لہر داخل ہوگی۔اس سےقبل محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی جاچکی ہے کہ کراچی میں اتوار کو پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 دسمبر سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے، بارش اور برفباری کی ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے سبب 8 سے 14 دسمبر کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج
شہر میں ٹریفک کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، میئر کراچی