سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی، 125 شراب کی بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار

سیالکوٹ تھانہ کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی سے 125 ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او سب انسپکٹر میاں محمد شہباز کے مطابق، یہ شراب علاقے میں سپلائی کے لیے لے جائی جا رہی تھی، جو عوام کے لیے زہر کے مترادف ہے۔ پولیس نے شراب سمیت گاڑی کو ضبط کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اور قانون شکنی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق، جرائم پیشہ عناصر کا مقدر جیل کی سلاخیں ہیں، اور قانون ہاتھ میں لینے والے سخت انجام کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انسان سے نہیں بلکہ جرم سے ہے، اور سیالکوٹ پولیس عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری سے نبھا رہی ہے۔

Shares: