کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی (تحصیل رپورٹرمریدٹالپور)چوٹی زیریں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائیاں، منشیات اور اسلحہ برآمد
تفصیل کے مطابق تھانہ چوٹی زیریں کے ایس ایچ او ملک حمید اللہ کھلنگ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور 2 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مجموعی طور پر 110 لیٹر شراب اور 2 عدد ناجائز 30 بور پستول برآمد کیے۔
پہلی کارروائی میں اقبال مسوآنی سے 50 لیٹر دیسی شراب، دوسری کارروائی میں یعقوب عرف مٹی چنگوانی سے 30 لیٹر دیسی شراب اور تیسری کارروائی میں خلیل احمد سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔
اسی دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے غلام سرور کھوسہ اور محمد عابد احمدانی کو بھی گرفتار کیا گیا، جن سے 2 عدد 30 بور پستول برآمد ہوئے۔
ایس ایچ او ملک حمید اللہ کھلنگ نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی ہدایات کے تحت منشیات فروشوں، ڈکیتوں، چوروں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔