سیالکوٹ(باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) کرسمس کے موقع پر غیر قانونی شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ اور تھانہ اگوکی پولیس نے کرسمس کے موقع پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
تھانہ کینٹ پولیس نے کرسمس کے موقع پر سپلائی کی جانے والی 125 بوتل ولائتی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او کینٹ نے واضح کیا کہ شراب کی سپلائی اور کشید کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب تھانہ اگوکی پولیس نے ڈی پی او سیالکوٹ عمر فاروق کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ڈی پی او کی ہدایت پر علاقے میں منشیات کے دھندے کے خاتمے کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
شہریوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس کے یہ اقدامات علاقے کو جرائم سے پاک کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔








