وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں حقوق العباد پر عمل کرنا ہی انسانی حقوق ہیں۔
باغی ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعلی ہاوس سے اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن ہر سال 10 دسمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، اس سال 2024 ہمارے حقوق، ہمارا مستقبل، ابھی کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں حقوق العباد پر عمل کرنا ہی دراصل انسانی حقوق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق پرامن، انصاف پسند اور جامع معاشروں کی بنیاد ہیں اور اظہار آزادی، تعلیم اور صحت کی رسائی انسانی حقوق کی اولین ترجیحات ہیں۔سندھ حکومت بلا تفریق انسانی حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصفانہ سماج کا قیام لازمی ہے اور سندھ سمیت پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی مظالم سے معصوم لوگوں کو تحفظ دلایا جائے۔
بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان ہوا
حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی
سندھ حکومت کادیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پروگرام شروع