سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض) تعلیم و تربیت بہترین معاشرے کی بنیاد ہے: چوہدری سلیم یونس چیمہ
پنجاب میں معیاری تعلیم فراہم کرنے والے ادارے اینجلز گروپ آف اسکول سسٹم ڈسکہ کے چیئرمین چوہدری سلیم یونس چیمہ نے کہا ہے کہ ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے افراد کی تعلیم و تربیت کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی پریس ریلیز میں کیا۔
چوہدری سلیم یونس چیمہ کا کہنا تھا کہ تعلیم و تربیت اس نہج پر کی جانی چاہیے کہ افراد حاصل کردہ علم کو معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے استعمال کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت سے ایسے افراد تیار کیے جا سکتے ہیں جو ایک بہتر اور روشن مستقبل کی ضمانت بن سکیں۔








