اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں لڑکی کی لاش ملنے کے اہم کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا ہے۔
بدھ 10 دسمبر 2024 کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل سے 23 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، لڑکی کے ساتھ ایک لڑکا دو دن پہلے ہوٹل آیا تھا اور اُس نے کمرہ بک کیا تھا۔ لڑکا 9 دسمبر کی رات ہوٹل سے فرار ہوگیا تھا۔ ہوٹل انتظامیہ کو شک ہونے پر کمرہ کھولا گیا، جہاں لڑکی کی لاش ملی،پولیس نے فوراً تحقیقات شروع کی اور لڑکی کی لاش پمز ہسپتال منتقل کر دی۔ بعد ازاں، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور 14 دسمبر 2024 کو ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم نے ابتدائی طور پر اعتراف کیا ہے کہ اُس نے لڑکی کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کے گلے پر ازار بند کے نشان موجود ہیں، جب کہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی کو اپنے مفلر سے پھندا دے کر قتل کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس کیس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل کے پیچھے محرکات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس، وزیراعظم نے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی
خالد مقبول صدیقی کا حکومت چھوڑنے کا عندیہ








