واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لیے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہےخاص بات یہ کہ اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں جنھیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔
آئی اسی ای کے مطابق امریکا میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکیورٹی ایجنڈا ہے۔
دوسری جانب نیویارک کے 112ویں سالانہ نیو یارک ینگ ریپبلکن کلب گالا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلکس بروسوِٹز اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے اچانک گر پڑے۔ بروسوِٹز 27 سالہ سیاسی حکمتِ عملی کے ماہر ہیں، جو ٹرمپ کی 2024 کی انتخابی مہم کے دوران اہم کردار ادا کر چکے ہیں-
ان کی حالت بگڑتے ہوئے دیکھ کر حاضرین میں ہلچل مچ گئی، اور فوراً لوگوں نے ان کی مدد کے لیے دوڑ لگا دی۔واقعے کے فوراً بعد بروسوِٹز کو اسٹیج سے ہٹا کر بیک اسٹیج منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس دوران، کنزرویٹو انفلوانسر جیک پوزوبیک نے ٹویٹ کیا کہ اس نے بروسوِٹز سے بیک اسٹیج بات کی تھی اور اس نے بتایا کہ یہ ایک "غشی کا حملہ” تھا۔ تاہم، ابھی تک بروسوِٹز کی حالت اور اس کے باعث ہونے والے طبی مسئلے کی تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں۔








