ٹھوس اقدامات سےمعیشت استحکام کی طرف گامزن ہے،وزیرخزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، معاشی استحکام کے ساتھ شرح نمو میں اضافہ ترجیح ہے۔
باغی ٹی وی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ،نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 10سال بعد اس لیول پر آیا ،ترسیلات زر میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے،یقین ہے ترسیلات زر35ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی،برآمدی شعبے میں بھی مثبت رجحان ہے،ٹھوس اقدامات سےمعیشت استحکام کی طرف گامزن ہے –
انہوں نے کہا کہ مہنگائی 6سال کی کم ترین سطح پرہے،نومبر میں 4.9فیصد پر آگئی،مہنگائی کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑتاہے،کوشش کریں گے مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں، اسٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار شرح سود میں کمی کی ، شر ح سود کا 13 فیصد پر آنا معیشت کیلئے اہمیت کا حامل ہے ،کاروباری برادری کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔