عبدالعلیم کی ہدایت پر سپیشل اکنامک زونز کا سروے مکمل،مزید اقدامات کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی ہدایت پر سپیشل اکنامک زونز کا سروے مکمل،مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے ہدایت کی کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سپیشل اکنامک زونز کیلئےمحکمانہ امور کی تکمیل یقینی بنائے، چین سے صنعتوں کی منتقلی کیلئے خصوصی اقدامات کئےجائیں گے، کراچی کے صنعتی زون کو پورٹ قاسم سے منسلک کریں ،خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں-
عبدالعلیم خان نے سپیشل اکنامک زونز میں ” ون ونڈو” سمیت تمام سہولیات اور ممکنہ سیکورٹی کی فراہمی کی ہدایت کی،کہا کہ خصوصی صنعتی مراکز میں 150 کے لگ بھگ اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں، اکنامک زونز میں ماحول دوست” گرین پاکستان انویسٹمنٹ” کی طرز پر کام ہو گا-
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ”پرائد آف پاکستان ” کے نام سے گروپ بنایا جائے گا،وفاقی وزیرنے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بیرون ملک رابطوں کیلئے ایک ہفتے کا ٹاسک دے دیا، جبکہ سپیشل اکنامک زونز کے اجلاس میں ” آسان کاروبار ایکٹ 2024” سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا-