اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) یاسر پیرزادہ کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شعیب کھوسو کی برطرفی کے بعد پی ایس بی کے ڈی جی کا عہدہ خالی ہو گیا تھا، تاہم قانونی طریقہ کار کو نظرانداز کرتے ہوئے فوری طور پر یاسر پیرزادہ کو تعینات کر دیا گیا۔درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق ڈی جی شعیب کھوسو کی برطرفی کے بعد پی ایس بی میں ڈی جی کی اسامی خالی ہو گئی تھی، اور قانونی تقاضوں کے مطابق اس عہدے کی تشہیر کی جانی چاہیے تھی تاکہ ملک بھر سے اہل امیدوار اس عہدے کے لیے درخواست دے سکیں۔ تاہم، درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ بغیر قانونی طریقہ کار کو اپنائے یاسر پیرزادہ کو تین سال کے لیے ڈی جی تعینات کر دیا گیا، جو کہ غیر قانونی ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) ظہور احمد کو پی ایس بی کے ڈی جی کا اضافی چارج دیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود یاسر پیرزادہ کی تعیناتی کو قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ یاسر پیرزادہ کی ڈی جی پی ایس بی کے طور پر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے کر نئے طریقہ کار کے تحت اسامی کی تشہیر کی جائے اور پھر نئے تعیناتی کے لیے حکم دیا جائے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل
مل جل کر تلخیوں کا خاتمہ، مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے،ایاز صادق
سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر کے ذریعےخاتون کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار