ہنوئی: ویتنام کے شہر ہنوئی میں بدھ کی رات تین منزلہ کیفے میں آگ لگنے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ، پولیس نے جان بوجھ کر آگ لگانے کے شبہ میں ایک 51 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں قائم ایک کیفے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 7 افرد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

ویتنامی حکام کا بتانا ہے کہ انہوں نے کیفے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے کیفے میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے،گرفتار شخص نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ کیفے کے اسٹاف سے ہونے والی بحث کے بعد پیٹرول کی مدد سے وہاں آگ لگائی۔

سرکاری ٹیئن فونگ اخبار نے کہا کہ مشتبہ شخص کی عمر 50 سال سے زائد ہے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سنائی دی ایک اور گواہ نے بتایا کہ آگ نے تمام راستے بند کر دیے تھے، پٹرول کی بو تیز تھی، آگ پر قابو پانے میں تقریباً 40 منٹ لگے-

Shares: