کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

باغی ٹی وی:کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2500 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 400 پر آگیا،کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکسں 4795 پوائنٹس سے زائد کمی کے ساتھ 1 لاکھ 6 ہزار 274 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کریکشن آرہی ہے، جلدی ریکوری بھی ہوجائے گی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کی کمی سے 2621ڈالر کی سطح پر آگئی کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2100روپے کی کمی سے 273300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2229روپے کی کمی سے 234311روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روہے کے اضافے سے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کے اضافے سے 2872.08روپے ہوگئی۔

Shares: