مزید دیکھیں

مقبول

معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

معروف کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال...

حکومت نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنفی مساوات کے عزم...

جو افسر کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہو گا۔وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے...

نماز کی امامت کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی

نماز کی امامت کے دوران بلی پیش امام کے...

دھی رانی پروگرام جلد شروع ہو جائیگا،عظمٰی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بہت جلد دیہاتی خواتین کے لائیو سٹاک پروگرام لا رہی ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب کے قریب ترین دھی رانی پروگرام جلد شروع ہو جائیگا۔

باغی ٹی وی کے مطابق مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے کم عمر بچیوں کی شادی پر پابندی لگائی۔ گالم گلوچ، طوفان بدتمیزی، جلاؤ گھراؤ اور مار دو اس ملک کا مقدر نہیں ہیں۔ ہمارے ملک میں جب تک مسالے والی نیوز نہ ہو وہ نیوز ہی نہیں سمجھی جاتی۔ ملکی تعمیر و ترقی میں میڈیا سمیت تمام اداروں کا مثبت کردار نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہیں جہاں بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے بہت مسائل جنم لے رہے ہیں۔ جس رفتار سے آبادی بڑھ رہی ہے ویسے وسائل نہیں بڑھ رہے۔دنیا میں بہت سے اسلامی ممالک فیملی پلاننگ کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس پر بات کرنا بھی گناہ سمجھا جاتا ہے۔ مذہب پر ہم سب کی اپنی اپنی تعریف ہے۔ دکھ کی بات ہے کہ سیاست دانوں کے پاس ان ایشوز پر بات کرنے کے لئے وقت ہی نہیں ہے۔ ہم جب تک اپنے ایشوز پر مل کر بات نہیں کریں گے ایشوز حل نہیں ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پیمرا ء رولز کے مطابق تمام چینلز کو اپنے ایئر ٹائم میں سے دس فیصد وقت پبلک سروس کے میسجز کے لئے صرف کرنا ہوتا ہے۔ مگر یہاں کوئی بھی میڈیا ہاؤس اس رول کو فالو نہیں کرتا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم سب کو دیکھنا چاہیے کہ ہمارے ملک میں کتنی عورتیں اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ڈومیسٹک وائیلنس کا بل میں نے بنایا تھا مگر مجھ پر فتوے لگ گئے تھے۔ آج خواتین کی اچھی صحت بہت بڑا ایشو ہے۔ پانچ بچوں کی بجائے دو بچوں کو پالنا بہت آسان ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب فیملی پلاننگ کے ٹاپک کو بڑی سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ہم وفاقی حکومت کے ساتھ بھی اس معاملے پر کام کررہے ہیں۔ ہم سب کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا اور فیملی پلاننگ پر بات کرنا ہوگی۔ ہم سب مل کر اور ایک دوسرے کے ساتھ ڈائیلاگ کرکے ہی ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں۔کوئی بھی حکومت اپنے طور پر کچھ نہیں کرسکتی ریاست کو اس پر مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اتنے زیادہ ماڈرن ہوچکے ہیں کہ ہمارے ملک میں بھی اولڈ ایج ہوم کھل گئے ہیں۔ ہمارے صوبے میں ورچوئل پولیس اسٹیشنز کے اندر خواتین کو پولیس اسٹیشن آئے بغیر تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے بچیوں کو موٹرسائیکلیں دی جارہی ہیں۔پاکستان کو اس کا مقام دلوانا ہے۔پاکستان کی معیشت کو کامیاب معیشت بنانا ہے۔

بینکوں کو 11 ہزار 179 ارب روپے مارکیٹ آپریشن میں جاری

سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی

اسلام آباد،بلوچستان کے اسکول اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

پاکستان میں 87 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع سے کی جا رہی