ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بروز 20 دسمبر خاران میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی بنانےوالی فیکٹری قبضے میں لے لی جہاں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔ دوران آپریشن 30 کلوگرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیاگیا جو ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا، جسے خاران میں دہشتگردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو خارجی زخمی ہوئے، جبکہ خارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر تخریبی سازوسامان بھی برآمد کر لیاگیا ہے۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) خاران رائفلز کی اس مستعد اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ یہ کامیابی نہ صرف خاران بلکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کو ممکنہ بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے میں اہم ثابت ہوئی ہے۔سیکورٹی فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق خارجیوں کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، اور ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
نومئی کے مقدمے، بشریٰ بی بی عدالت پیش








