مزید دیکھیں

مقبول

بحریہ ٹاؤن کراچی میں دھوکہ،ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض کے وارنٹ جاری

کراچی: بحریہ ٹاؤن کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ریاض ملک کے عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

یہ وارنٹس اُس کیس کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن اپنے ایک پراجیکٹ میں دکانوں کا قبضہ دینے میں ناکام ہوئی،اکرام اللہ خان، جنہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے براہ راست شکایت درج کروائی، نے عدالتی مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں کہا کہ ان کے موکل نے بحریہ ہائٹس ٹاور I میں تین دکانیں کل 20.9 ملین روپے کی قیمت پر بک کروائی تھیں۔وکیل کا کہنا تھا کہ یہ رقم قسطوں میں ادا کی جانی تھی اور دونوں فریقوں کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ جب مکمل رقم ادا ہو جائے گی تو دکانوں کا قبضہ شکایت کنندہ کو دیا جائے گا۔تاہم، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بحریہ ٹاؤن نے 2019 سے اب تک اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ اس کے بعد ان کے موکل کو یہ پتا چلا کہ بحریہ ٹاؤن کے سی ای او علی ریاض ملک نے اس پورے پراجیکٹ کو شاہ نواز ایاز درانی کو فروخت کر دیا، جسے پراپرٹی کی بے جا استعمال اور مجرمانہ اعتماد شکنی کے طور پر بیان کیا گیا۔

عدالت نے شکایت اور گڈاپ پولیس اسٹیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے سی ای او علی ریاض ملک اور شاہ نواز ایاز د رانی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے انہیں مقدمے کی سماعت میں شامل ہونے کی ہدایت دی اور دونوں کو 50,000 روپے کی ضمانت دینے کا حکم دیا ،عدالت نے ریمارکس دیے، "موجودہ حالات اور پیش کردہ شواہد کے پیش نظر، شکایت میں بیان کردہ دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کے لیے کافی وجوہات ہیں۔”

اس کے علاوہ، عدالت نے کہا کہ جو انکوائری رپورٹ پیش کی گئی ہے، اس میں فریقین کے درمیان ایک سول مقدمہ چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ "بحریہ ٹاؤن کے آپریشنز کے مینیجر نے اس سول مقدمے کے ہونے کا اعتراف کیا ہے لیکن دکانوں کی حیثیت یا شکایت کنندہ کی ملکیت کے بارے میں کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔”
عدالت نے سماعت 6 جنوری 2024 تک ملتوی کر دی اور ملزمان کو آئندہ تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

عمران،بشریٰ نے ملک ریاض سے غیر قانونی مالی فوائد حاصل کئے

بحریہ ٹاؤن کراچی،ملک ریاض نے ملازمین کو نکال دیا،احتجاج کرنے پر گرفتار

190 ملین پاؤنڈز کیس،اصل الزام ملک ریاض فیملی کی حد تک وہ اشتہاری ہیں ،سلمان اکرم راجہ

جتنا مرضی ظلم کرو، میں ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا۔ملک ریاض

ملک ریاض کیلئے ایک اور مشکل،بحریہ ٹاؤن 76 کروڑ کا ڈیفالٹر،بجلی کٹ گئی

ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس منجمد

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan