محسن نقوی کی یو اے ای بورڈ کے سربراہ سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے

شیخ النہیان نے پی سی بی چیئرمین کو تمام معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے-
uae

گھوٹکی: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ النہیان المبارک سے ملاقات کی،جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر نیوٹرل وینیو کیلئے دبئی اسٹیڈیم کو فائنل کیا گیا اس ملاقات میں پاکستانی شائقین کیلئے ویزوں میں آسانی پر بھی بات کی گئی، دوسرے لاجسٹک ایشوز پر بھی پی سی بی اور آئی سی سی کی معاونت پر زور دیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کی ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ النہیان کے خصوصی خیمے میں ہوئی، شیخ النہیان اور محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پایا، چیمپیئز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کیلئے یو اے ای کو نیوٹرل وینیو بنانےکا فیصلہ کیا گیا،شیخ النہیان نے پی سی بی چیئرمین کو تمام معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے-

ذرائع کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو دبئی ہوگا، جہاں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز کھیلے گی جبکہ اسی مقام پر پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو کھیلا جائے گاچیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو دبئی ہوگا، جہاں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز کھیلے گی جبکہ اسی مقام پر پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ فروری 2025 میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا باضابطہ اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے تاہم چیمپئنز ٹرافی کے سامنے آنے والے ممکنہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا،قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا، اسی طرح ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا، یونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ یہ ٹائم پریڈ 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔

قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے متعلق معاملات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ سمیت تمام ٹورنامنٹس میں 2027 تک نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گی۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اضافی معاوضے کی مد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 4.5 ملین ڈالر (تقریباً 38.2 کروڑ روپے) ملنے کی توقع ہےسابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ ہائبرڈ ماڈل کے انتظام سے پی سی بی کو مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، آئی سی سی پاکستان کو غیر جانبدار مقامات پر میچز کے انعقاد کیلئے معاوضہ دے گا، جس میں اضافی اخراجات بھی شامل ہیں۔

آکاش چوپڑا نے کہا کہ آئی سی سی پاکستان کو 4.5 ملین ڈالر اضافی فراہم کرے گا تاکہ ملک سے باہر بھارتی ٹیم کے میچز کی میزبانی کے اخراجات کو پورا کیا جاسکے، ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل پر ہونے سے پاکستان کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا، درحقیقت اس بار پی سی بی زیادہ فائدہ حاصل کرے گا، اگر بھارتی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے جاتی تو وہ ان کے لئے یادگار ہوتا کیونکہ میرا ذاتی تجربہ حیرت انگیز تھا، وہاں کے لوگوں نے ہمیں شاندار انداز میں خوش آمدید کہا، جو شاید میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

Comments are closed.