ایبٹ آباد: گزشتہ دنوں سسرالیوں کی جانب سے100 تولے زیور ،کروڑوں مالیتی کوٹھی کیلئےلیڈی ڈاکٹر مہر النساء کے قتل کا معمہ حل ہوگیا پولیس نے قتل میں ملوث گرفتار خاوند سمیت لالچی سسرالیوں کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا-
باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کی لیڈی ڈاکٹر مہر النساء نے خودکشی نہیں کی بلکہ خاوند سمیت سسرالیوں نے قتل کیا پولیس نے بڑی مہارت سے قتل کا معمہ حل کرلیا، پولیس نے قتل میں ملوث خاوند سمیت سسرالیوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس لیڈی ڈاکٹر مہر النساء کو 100 تولے زیور حق مہر میں16 کروڑ کی کوٹھی نام کی گئی تھی قتل میں ملوث خاوند ،ساس دیور اور نند بھی شامل ہیں مقامی عدالت نے بی بی اے کینسل کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا۔
انویسٹی گیشن انچارج انعام ہاشمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سسرالیوں نے لیڈی ڈاکٹر کی اچانک موت کو خودکشی کا رنگ دے کر قتل چھپان ے کی کوشش کی تاہم مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیج دی جبکہ ملزمان کی بی بی اے کینسل ہونے پر گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا-