ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر تباہ،4 افراد ہلاک
قاہرہ: جنوب مغربی ترکیہ میں ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی:ترک خبر ایجنسی انادولو کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ہیلی کاپٹر نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب 2 پائلٹوں، ایک ڈاکٹر اور ایک طبی ورکر کو لے کر موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہاسپٹل سے ٹیک آف کیا تھا ٹیک آف کے فوری بعد یہ ہیلی کاپٹر اسپتال کی اوپری منزل سے ٹکرا گیا اور قریب موجود احاطے میں گر کر تباہ ہوگیا،حادثے سے اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز خراب موسم کے باعث پرواز نہیں کرسکا تھا،22 دسمبر کی صبح اس نے انطالیہ جانے کی کوشش کی مگر شدید دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے سے عمارت کے اندر یا زمین پر موجود کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا، حاد ثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئی تھیں، وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں حادثے میں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ،حکام کی جانب سے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔