پاکستان سپر لیگ 10 میں فینز چوائس ایوارڈز کو متعارف کرایا جائے گا۔
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شائقین اپنے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں بہترین پرفارمنس والے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،کھلاڑیوں کو6 کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ایوارڈ میں بہترین بیٹر،بالر، آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی کی کیٹگری شامل ہوگی،بہترین انفرادی بالنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس بھی شامل ہوگی۔سب سے زیادہ ووٹ لینے والے کھلاڑیوں کا اعلان 11 جنوری کو کیا جائے گا،سی ای اوسلمان نصیر کا کہنا ہے شائقین کو ایوارڈز میں شریک کرنے کا مقصد جذباتی وابستگی کا اعتراف ہے۔پی ایس ایل کا کامیاب سفر پرجوش شائقین کے بغیر ممکن نہیں ۔’فین چوائس ایوارڈ شائقین کے جوش و جذبے اور لگن کو سراہنے کا ہمارا طریقہ ہے، اس ایوارڈ کے ذریعے ہم انہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور لمحات کو سراہنے کا پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ایونٹ کے پلیئرز ڈرافٹ اعلان کے لیے وینیو کا اعلان کیا گیا تھا، ٹورنامنٹ کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو بلوچستان کے شہر گوادر میں ہوگا۔
یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
بھارتی شہر اندور میں نئے سال سے بھکاریوں کو خیرات دینے پر پابندی
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف
وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات








