میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغارٰی)نیشنل ہائی وے پر حادثہ، مزدہ اور آئل ٹینکر کی غفلت سے 5 افراد جاں بحق

تفصیل کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب نیشنل ہائی وے پر مزدہ اور آئل ٹینکر کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث خیبر کار میں سوار پانچ قیمتی جانیں حادثے کی نذر ہو گئیں۔ حادثے کے مقام کا ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، کمشنر سکھر فیاض عباسی، ڈپٹی کمشنرز خیرپور اور سکھر، اور موٹروے پولیس کے افسران نے معائنہ کیا۔

واقعے کی تفصیلات جاننے کے بعد ڈی آئی جی اور کمشنر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

حادثے کا مقدمہ تھانہ ببرلو میں درج کر لیا گیا ہے، اور مزدا اور آئل ٹینکر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ فرار ہونے والے ڈرائیوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، اور ڈی آئی جی سکھر نے لواحقین کو جلد انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Shares: