ایف بی آر نے نئی پاسورڈ پالیسی متعارف کروادی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی سامنے آگئی ہے، نئی پالیسی کے تحت پاسورڈ اب ہر 60 دن بعد تبدیل کرنے ہوں گے بصورت دیگر پاسورڈ ایکسپائر ہوجائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق پاسورڈ ایکسپائر کے بعد فارگیٹ پاسورڈ کے ذریعے پاسورڈ تبدیل کرکے آپ اپنے پورٹل تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے وقت دیا جانے والا موبائل فون نمبر اور ای میل ایڈریس اپنی دسترس میں رکھیں، موبائل فون نمبر یا ای میل ایڈریس بھول گئے تو مشکلات ہوسکتی ہیں۔دوسری طرف صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے نام خط لکھ دیا۔میاں ابوذر شاد نے خط میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے لیے پاس ورڈ ہر 2 ماہ بعد تبدیل کرنے کی شرط مشکلات پیدا کرے گی۔آئرس سسٹم میں تکنیکی پیچیدگیاں اور اضافی بوجھ کا خدشہ ہے، چھوٹے کاروباری اداروں کو تکنیکی وسائل کی کمی سے مشکلات ہوں گی۔ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ 2 مراحل کی تصدیق اور نگرانی کے جدید نظام جیسے متبادل اقدامات پر غور کیا جائے۔

اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

Shares: