ترکی: بارودی مواد کے پلانٹ میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک، 3 زخمی

turk

ترکی کے شمال مغربی علاقے بالیکسر میں ایک بارودی مواد کے پلانٹ میں ہونے والے طاقتور دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی گورنر اسماعیل اوستاغلو نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ کرسی ضلع میں واقع بارودی مواد کے پلانٹ میں ہوا، جس کے نتیجے میں 12 افراد کی جانیں گئیں۔اسماعیل اوستاغلو نے نجی چینل این ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔” دھماکے کے وقت پلانٹ کے ایک حصے میں شدید نقصان پہنچا اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پلانٹ کے باہر شیشے اور دھاتی ٹکڑے بکھر گئے۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:25 پر ہوا۔

زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ترک حکومت نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی،برطانوی اخبار نے انڈیا کرکٹ بورڈ کا پول کھول دیا

جی ایچ کیو حملہ کیس، ایک اور ملزم پر فرد جرم، ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی درخواستیں مسترد

Comments are closed.