ایران کا واٹس ایپ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

ایران میں واٹس ایپ پر گزشتہ 2 سال سے پابندی عائد ہے
whatsapp

تہران: ایران کی سائبر اسپیس کونسل نے مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی: ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کی سائبر اسپیس کونسل، جو انٹرنیٹ کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، نے آج واٹس ایپ پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے سائبر اسپیس کونسل کے ارکان نے متفقہ طور پر واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ، یہ پابندیاں ختم کرنے کے منصوبے کا پہلا قدم ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں واٹس ایپ پر گزشتہ 2 سال سے پابندی عائد ہے،ایران میں پولیس کی حراست میں لڑکی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران ملک میں انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس کو بند کردیا گیا تھا-

ہم وزارت تعلیم کی رجسٹریشن کے تحت رہنا چاہتے ہیں، جامعہ بنوریہ عالمیہ

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایران میں حکومت نے شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کو اس لیے روکا ہے تاکہ مظاہرین ملک میں جاری مظاہروں کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے دیگر لوگوں کی حمایت حاصل نہ کرسکیں اور ناہی میڈیا کو ملک میں جاری بدامنی اور ہنگامی صورتحال سے متعلق قابل اعتماد رپورٹس مل سکیں،جبکہ ایران کے وزیر مواصلات نے کہا تھا کہ خبر رساں اداروں نے ملک میں انٹرنیٹ سروس کو بلاک کرنے کے حوالے سے ان کے بیان کو غلط انداز سے پیش کیا۔

نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں کی چوری میں ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کا انکشاف

Comments are closed.