مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ٕٕ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں گری جبکہ حادثے کے بعد فوج اور پولیس کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ٹریفک حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دو اہلکاروں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی 11- مراٹھا لائٹ انفنٹری کے اہلکاروں کو لے نیلم میں واقع ہیڈ کوارٹر سے لے کر بالنوئی گوہرہ پوسٹ جا رہی تھی۔بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔بھارتی فوج کے ترجمان نے اس واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کردیا تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

یورپی بینک کی کراچی واٹر کارپوریشن کو تعاون فراہم کرنے کی منظوری

Comments are closed.