آذربائیجان ایئر لائنز کا ایک طیارہ، جو باکو سے گروزنی جا رہا تھا، قازقستان کے شہر آکتاؤ کے ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ دل دہلا دینے والا حادثہ بدھ کے روز پیش آیا جب طیارہ آکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی بار چکر لگانے کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ قازق میڈیا کے مطابق، طیارے کے حکام نے ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی تھی، جس کے بعد یہ تباہی ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، طیارے کو گروزنی میں دھند کی وجہ سے آکتاؤ ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔قازقستان کے ایمرجنسی منسٹری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طیارے کا رخ گروزنی کے دھند کے باعث آکتاؤ کی جانب کر دیا گیا تھا، تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز نمبر 8243باکو سے روس کے چیچنیا کے شہر گروزنی کے لیے جا رہا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 70مسافر سوار تھے۔ جن میں سے 5 افراد کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ہیں۔ طیارے کے اڑان بھرتے ساتھ ہی انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،قازق حکام کے مطابق، طیارہ ایک پرہجوم علاقے اکتاؤ کے قریب گرا تھا۔ جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید دھویں کا بادل پھیل گیا اور ایمرجنسی سروسز نے فوراً کارروائی شروع کی،حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ عملے کے تمام افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

طیارے کی گرنے کی وجوہات: اس وقت تک حادثے کی وجہ کی وضاحت نہیں کی جا سکی، مگر ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ طیارے نے ایئرپورٹ کے اوپر متعدد چکر لگائے تھے، جس سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی یا ایمرجنسی صورتحال پیش آئی تھی۔

آذربائیجان ایئر لائنز نے ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کئی افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔ قازقستان کے حکام اور ایمرجنسی سروسز نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور حادثے کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

Shares: