تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کی پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات طے ہو گئی ہے۔ یہ ملاقات آج (پیر) دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں ہو گی جہاں مذاکراتی کمیٹی عمران خان سے پہلی بار مذاکرات کے آغاز پر بریفنگ دے گی۔
مذاکراتی کمیٹی میں اہم رہنما شامل ہیں جن میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد پی ٹی آئی کے مسائل اور پارٹی کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کرنا ہے۔اس ملاقات کے دوران، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قانونی مشیر بیرسٹر گوہر کی بھی آمد متوقع ہے، جو اس بات چیت کے عمل میں اہم معاونت فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے اور اس حوالے سے قانونی رہنمائی فراہم کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی عمران خان سے ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کی آئندہ حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرے گی۔ اس ملاقات کو پارٹی کے مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات پی ٹی آئی کی قیادت اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب تحریک انصاف کو مختلف داخلی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے،بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہیں، مقدمات کی سماعت ہو گی، عمران خان کی بشری بی بی سے بھی ملاقات ہو گی،
آذربائیجان کے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا، تحقیقات کا آغاز
بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ،ہماری ترجیح پاکستان ہے، خواجہ آصف








