اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ کردہ خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیا ہے-

باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کا سویا ہوا ضمیر اچانک جاگ اٹھاپاکستان میں نواز شریف کی منتخب حکومت گرائی گئی، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اورعمران خان کی پارٹی کی ملی بھگت سے گرائی گئی، ان کا ضمیر 2018 سے لے کر سیاسی انتقام کے سیاہ دور میں سو رہا ہے۔

ن لیگ رہنما کا کہنا تھا کہ اس کا مردہ ضمیر آج بھی غاصب اور غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے، ان کا شعور سامراجی عزائم کی تکمیل کے لیے ہی جاگتا ہے،انسانیت، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے کوئی تعلق نہیں، چین بلاک کو توڑنے اور ایران کو گھیرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، رب کائنات نے ہمیں محفوظ اور مضبوط رکھا ہے، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

9 مئی کیس: ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید پانچ مجرم اڈیالہ جیل منتقل

واضح رہے کہ رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ئی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے-

دریں اثنا رچرڈ گرینل نے گزشتہ ماہ سے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عمران خان کے حوالے سے پوسٹ کرنا شروع کی تھی، 26 نومبر کو جانے والی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ’عمران خان کو رہا کیا جائے، اسی طرح ایک دوسری پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ جیل میں ہیں۔

وزیراعظم کی آذربائیجان کے سفارت خانے آمد،طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

Shares: