وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 8 اور 9 جنوری 2024 کو جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے.
باغی ٹی وی کے مطابق جام کمال خان کے دورہ جنوبی کوریا کے دوران پاکستانی کاروباری برادری اور جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی، جس میں جنوبی جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔وزیر تجارت نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کو جنوبی جنوبی کوریا میں پیداوار کی بلند لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مسابقتی مرکز بنانے کے مواقع فراہم کرے گا۔ جنوبی جنوبی کوریا کے اقتصادی اداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں تجارتی حجم کو دوگنا کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کے ایگزم بینک کے ساتھ 1.1 بلین ڈالر کے فنڈز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جنوبی کوریا میں وزیر تجارت کی ملاقاتیں معروف سرمایہ کاروں بشمول لوٹے گروپ کے نمائندوں سے شیڈول کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور دیگر اہم تجارتی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے اور پاکستان کو عالمی سطح پر تجارتی مرکز کے طور پر مزید اہمیت دلانے میں اہم قدم ثابت ہو گا۔
35 افراد کو کچلنے والے شخص کو سزائے موت
سنچورین ٹیسٹ: دوسرا دن ختم، جنوبی افریقا کو برتری
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا اردل روم، افسران و اہلکار پیش
سی ڈی اے کی میٹرو بس کے نئے روٹس کی منظوری