کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے، کے الیکٹرک نے درخواست ماہ نومبر کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔نیپرا کی جانب سے منظوری پر کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر 15 جنوری کو سماعت ہوگی۔دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 4 روپے فی لٹر سے زائد بڑھنے کی توقع ہے، ڈیزل کی قیمت میں چار روپے سے زائد اضافہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیت میں ایک روپے فی لٹر تک اضافہ ممکن ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی بارے اعلان 31 دسمبر کو ہو گا، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزیر خزانہ نئی قیمتوں بارے اعلان کریں گے۔

کراچی میں آج بھی احتجاج، شہریوں کو شدید مشکلات

ڈیرہ غازیخان: ریسکیو1122نے 24گھنٹوں میں 279 زندگیاں بچائیں

Shares: