متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق اگلی چار سالہ مدت کیلئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات ہفتے کے روز عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے ، انتخابات میں گیارہ آفس بیئررز اور 14 مجلس عاملہ کے ارکان کو متفقہ رائے سے منتخب کرلیا گیا ۔رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو بلا مقابلہ چیئرمین، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ابوذر امرا کو جنرل سیکرٹری اور طارق خان کو خزانچی منتخب کرلیا گیا، لطافت حسین شاہ کا سینئر نائب صدر کے عہدے پر انتخاب کیا گیا ہے۔کامران اشرف ، قمر ابراہیم ، فاروق خان اور جان محمد کو نائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ ارشاد حیدر ، سمیر حسین اور کاشف جواد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔مجلس عاملہ کیلئے عظمت پاشا ، محمد علی جعفری ، جنید اسلم ، محمد آصف خان ، عاصم عباسی ، انیس قیانی، ضیا الاسلام ، فرحان قادر، ڈاکٹر ثمر ، اشتیاق مبین ، کامران نسیم ، محمد سلیم ، سید اسد ظہیر اور شاہد پرویز کا چنا عمل میں آیا ۔سات ممبران کو کراچی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نمائندہ بھی منتخب کیا گیا ہے، لطافت حسین شاہ، جان محمد ، قمر ابراہیم ، فاروق خان، ابوذر امرا، محمد آصف خان اور عظمت پاشا نمائندگان ہوں گے۔انتخابات اولمپئن محمد انیس ، اولمپئن ناصر احمد ، سرفراز احمد اور نوید صدیقی پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہوئے، خواجہ اظہار الحسن پریس کانفرنس میں کے ایچ اے کی نو منتخب باڈی کا اعلان کرینگے۔ علاوہ ازیں ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کراچی میں تمام اداروں میں ہاکی کی ٹیموں کو بحال کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ہاکی قومی کھیل ہے، حکومتوں نے ہاکی کو وہ اہمیت نہیں دی جو دینی چاہئے تھی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا منشور کتابچہ کی صورت میں لائیں گے۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کریں گے، ڈیپارٹمنٹل ہاکی کو فروغ دیں گے، ہاکی میں گرانٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل کرکے ہاکی کے لئے فنڈنگ میں اضافہ کرائیں گے، تعلیمی اداروں میں ہاکی کے فروغ کے لئے کام کیا جائے گا، خواتین کی ہاکی کے لئے بھی کام کریں گے، فری ٹریننگ کیمپ لگائے جائیں گے۔

روس کے معافی مانگنے پرقازقستان کے صدر کا سخت رد عمل

دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

Shares: