وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو محترمہ عائشہ رضا فاروق ، وفاقی سیکرٹری قومی صحت ندیم محبوب ،نیشنل کوآرڈینیٹر , نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر انوار الحق ، عالمی ادارہء صحت کے ڈپٹی نیشنل ٹیم لییڈ ڈاکٹر صوغائر اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر محمد صفدر شامل تھے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کو-چیئر بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن محترم بل گیٹس نے مجھے خط لکھا ھے، جس میں انہوں نے پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم اور اس مہم کے لئے کام کرنے والے تمام انسداد پولیو ورکرز کی شبانہ روز محنت تعریف کی ہے ،بل گیٹس فاؤنڈیشن اور تمام ملکی و بین الاقوامی شراکت دارو کے مشکور ہیں جنکی حمایت اور تعاون کی بدولت پاکستان میں صحت کے شعبے میں اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور پولیو کو پاکستان سے ختم کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جارہی ہیں،صحت کے تمام شعبوں، بشمول انسداد پولیو، میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ صحت عامہ اور دیکھ بھال کی نگرانی کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اور بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران متعلقہ افراد کے پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے دوروں کا منظم روسٹر ترتیب دیا جائے، تاکہ ان مہمات کو اور زیادہ نتیجہ خیز بنایا جا سکے،بدقسمتی سے پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس کے لئے اور زیادہ مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو کسی طور پر انداز نہیں کیا جاسکتا، اور اس سلسلے میں تمام تر ممکنہ اقدامات لئے جائیں
وزیر اعظم کو انسداد پولیو کی حالیہ مہم اور اسکے نتائج پر بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقامی افراد کی مدد سے انسداد پولیو تحریک کو کامیاب بنایا جا رہا ہے۔
جنگی حالات میں یوکرین میں ثقافتی زندگی کیسے پروان چڑھ رہی
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، وزیراعظم