وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سجاول کی حدود میں غیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار کا نوٹس لے لیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سیاح ہمارے مہمان ہیں ان کے ساتھ اس قسم کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس قسم کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ایس ایس پی سجاول نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ میں نے دونوں غیر ملکی سیاحوں سے ملاقات کی ہے۔ دونوں سیاحوں سے صرف موبائل فون چھینے گئے ہیں۔ نقد رقم یا نقصان نہیں پہنچا جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے موبائل لوٹنے والوں تک رسائی ہونے والی ہے۔ایس ایس پی سجاول نے بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیت تک پہنچ گئے ہیں۔آٹھ مشکوک لوگ گرفتار کئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔جلد موبائل لوٹنے والوں کو گرفتار کر کے سی ایم سیکریٹریٹ کو آگاہی کیا جائے گا۔دوسری جانب صوبائی زیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے سجاول میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار کے واقعے کی تفصیلات کر لیں تھیں۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی تھی کہ سیاحوں کو لوٹنے والوں کی گرفتاری کےلئے فوری کارروائی کی جائے اور تفتیش کو جدید اور ماڈرن تکنیک کے تحت موثر اور کامیاب بنایا جائے۔سائیکل سوار غیر ملکی سیاح جوڑے کو مکمل تحفظ اور سیکیورٹی فراہم کیا جائے۔ترجمان وزارت داخلہ سندھ کے مطابق سجاول میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار کے واقعے پر ضیاءالحسن لنجار نے ایس ایس پی سے تفصیلات طلب کی ہیں۔قبل ازیں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ سجاول پولیس نے سیاحوں سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ غیر ملکیوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
دھرنے ختم، ورنہ قاانونی کاروائی کریں گے، کراچی پولیس چیف
ایکنک کمیٹی کی 217 ارب کےترقیاتی منصوبوں کی منظورری








