کراچی: شہر قائد میں سال نو کے لیے ٹریفک پولیس نے روٹس و متبادل راستوں سے متعلق پلان جاری کردیا۔
باغی ٹی وی : ٹریفک پولیس کے پلان کے تحت اختر کالونی سے براستہ خیابان اتحاد سی ویو کا روڈ بند ہوگا، جبکہ دو تلوار سے عبداللہ شاہ غازی مزار اور چھبیس اسٹریٹ جانے والی سڑک بھی بند رہے گی،سی ویو یا اطراف جانے والے چھبیس اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
ٹریفک پلان کے مطابق ماڑی پور روڈ سے براستہ جناح برج مائی کولاچی ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی،ڈاکٹر ضیاالدین روڈ لکی سگنل تک ٹریفک کے لیے بند ہوگا جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
افغانستان میں خواتین کو ملازمتیں دینے والی این جی اوز بند کرنے کا اعلان
ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر سائیلنسر والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی ہوگی، غیرذمہ داری سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی پکڑ دھکڑ ہوگی، متبادل راستوں والےعلاقوں کے رہائشی اپنا اصل شناختی کارڈ دکھاکر جاسکیں گے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے پارہ چنار میں پرتشدد واقعات کے بعد کراچی میں کئی روز سے دھرنا جاری ہے اور اب اہل سنت و الجماعت نے بھی اپنا دھرنا شروع کردیا جس کے بعد دونوں مذہبی جماعتوں کے دھرنوں کی وجہ سے تصادم کا خدشہ ہے جبکہ مزید راستے بند ہوگئے۔
2024 میں ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
اہل سنت و الجماعت نے آج دوپہر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اہل سنت والجماعت کا مرکزی دھرنا ٹاور پر دیا جارہا ہے اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن نے شہر میں دھرنے کا آغاز کرتے ہوئے لسبیلہ چوک،شارع فیصل اسٹارگیٹ پرعوامی دھرنا شروع کردیا۔
اہلسنت والجماعت نے گزشتہ روز کراچی کے 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کیا تھا جس میں شارع فیصل، سوک سینٹر، حیدری سیمت اہم مقامات شامل ہیں پارٹی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ لیاقت آباد، ناظم آباد، حیدری مارکیٹ، سخی حسن موبائل مارکیٹ، ناگن چورنگی، فورکے چورنگی، سہراب گوٹھ اور کریم آباد سمیت دیگر اہم مقامات پر دھرنا ہوگا۔
وینزویلا نے ٹک ٹاک پر ایک کروڈ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا