مزید دیکھیں

مقبول

اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران...

پنجاب سیاحت کا مرکز بنے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اعلان

اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم...

کینیڈا کا امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف لگانے کا فیصلہ

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر...

داعش کا دہشت گرد شریف اللہ امریکی عدالت پیش

پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار...

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل...

نئے سال کا تحفہ،مختلف موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک کے مختلف موٹر ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق، نئے ٹول ٹیکس کے ریٹس کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 460 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا۔لاہور سےعبدالحکیم جانے والی ایم تھری موٹر وے پر گاڑی کے لیے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا۔پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور موٹر وے پر گاڑی کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا گیا۔سکھر سے ملتان جانے والی ایم فائیو موٹر وے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 1050 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کردیا گیا۔ڈی آئی خان سےہکلہ موٹر وے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا، این ایچ اے کے مطابق نئےٹول ٹیکس کے ریٹس کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔واضح رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 7 ماہ میں تیسری دفعہ اضافے کا اعلان کیا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد 7 ماہ میں ٹول ٹیکس کی شرح دوگنا سے بڑھ گئی ہے۔

کراچی: نمائش چورنگی پر کشیدگی، مظاہرین نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی

نئے سال پر پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ