کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 503، جو کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی، ایک فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ واپس لوٹ آئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ تاہم، کچھ ہی دیر بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کی اطلاع ایئر ٹریفک کنٹرولر کو دی۔ اس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے پرواز کو فوری طور پر واپس کراچی ایئرپورٹ پر واپس آنے کی ہدایت دی۔روانگی کے صرف 43 منٹ بعد، طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گیا، جہاں طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق، طیارہ اے ٹی آر 42 ماڈل کا ہے اور اس کا مکمل معائنہ پی آئی اے کے انجینئرنگ شعبہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی، پرواز کو دوبارہ گوادر روانہ کیا جائے گا۔اس واقعے کے نتیجے میں مسافروں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پی آئی اے کی طرف سے انہیں متبادل پرواز فراہم کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

2025 کو پاکستان کیلئے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے ،بلاول

ٹرمپ کی نامزد کابینہ کو بیانات دینے سے روک دیا گیا

Shares: