سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک پرپشاور رجسٹری سے ملزم کی اپیل کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا،ملزم فضل ملک شک کی بنا پربری کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ پراسیکیوٹر ٹرائل کےدوران دہشتگردی مواد ملزم پر ثابت نہیں کر سکا،دہشت گردی مواد سیل نہ ہونے کی بنا پر شک کا فائدہ ملزم کو ملا
چیف جٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکار نے اپنی بنا پر بہت بڑا دہشت گرد پکڑا تھا، سرکارکی نااہلی سے ملزم بری ہورہا ہے،الزام سپریم کورٹ پرآجائیگا کہ ملزم بری کردیا،عدالت قانون کی ہے،قانون کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے،انصاف کی ذمےداری سپریم کورٹ کے کندھوں پرہے،انصاف دینا انکا اولین فرض ہے،
ملزم پرخود کش جیکٹ،بارودی مواد اوردہشت گردی کا دیگر مواد رکھنے کا الزام تھا ،ٹرائل کورٹ نے ملزم کوعمرقید کی سزا سنائی،ہائیکورٹ نےیہ فیصلہ برقرار رکھا تھا.