مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد :پولیس کی کارروائی، قتل کے 2 اشتہاری ملزم اور 2 منشیات فروش گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...

کراچی پولیس مقابلہ،اوچ شریف کا بدنام زمانہ ڈکیت عبدالواجد ہلاک

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)کراچی...

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول...

حادثے کے چھ دن بعد تک زخمی حالت میں خاتون کار میں زندہ

انڈیانا کے شمال مغربی علاقے میں ایک 41 سالہ...

سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی زیر صدارت ریسٹ ہاؤس پٹواریاں کے ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کورٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، اے سی یو ٹی، تحصیلدار مشتاق راں، نائب تحصیلدار ان سمیت ریونیو افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے محکمہ مال کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز میں صبح 11 سے دوپہر 2 بجے تک چاروں تحصیل ہیڈکوارٹرز میں ریونیو عوامی خدمت کورٹ کا انعقاد کریں گے، جہاں اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام ریونیو افسران اور عملہ شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو کورٹ کا مقصد شہریوں کی محکمہ مال کے متعلقہ شکایات کی سماعت اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو کورٹ میں عوامی شکایات کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں اسی روز سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھجوائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کورٹ میں سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات صادر کیے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس اور محکمہ ہیلتھ کے مقامی حکام کے اجلاس سے خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کارکردگی ماپنے کے لیے جاری کیے گئے ‘پرفارمنس انڈیکیٹرز’ کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں