قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ آ گیا

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اپوزیشن اراکین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی اجلاس میں شرکت کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،خورشید شاہ پارٹی کے سینئررہنما اور رکن پارلیمنٹ تھے،

آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

ڈپٹی اسپیکر اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی قابل احترام ہیں،نیب کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ کرپشن الزام میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے.

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر صاحب آپ پارلیمنٹ کےنگران بھی ہیں،پارلیمان اپنے ارکان کا تحفظ کرے،پارلیمان تمام اداروں کی ماں ہے،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری خورشید شاہ پر لگے الزامات کی تفصیلات منگوائیں،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں،

Comments are closed.