![jammu](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2025/01/jammu-ia-905x613.png)
جموں و کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں دو فوجی جوان ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی ٹرک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔ زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔گزشتہ ماہ بھی اسی طرح کا ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پیش آیا تھا جب فوجی ٹرک 300 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔
اس حادثے پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے حادثے پر تعزیت پیش کی۔کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی حادثے میں مرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ان کے خاندانوں کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے۔”
مقامی حکام نے بتایا کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ فوج نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔
ڈیٹنگ ایپس پر 700 خواتین سے پیسہ بٹورنے والا 23 سالہ نوجوان گرفتار
شرپسند عناصر کرم میں امن بحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا