صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں واقع صدر تھانے کی حوالات میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ رات صدر تھانے کی حوالات میں پیش آیا، جہاں 3 ملزمان قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار تھے۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 3 افراد کو قتل کیا تھا اور اس وقت حوالات میں بند تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر تفتیش تھا اور انہیں تھانے کی حوالات میں رکھا گیا تھا کہ اچانک مسلح افراد تھانے میں داخل ہو گئے اور فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک ملزم زخمی ہو گیا۔

میڈٰا رپورٹس کے مطابق 6ملزمان تھانہ کی عقبی دیوار سے سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئےتمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں اور حوالات میں بند قیدیوں پر فائرنگ کردی، قتل ہونے والوں میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ زیر حراست آصف نامی ملزم زخمی ہوا، مقتول ملزمان دو افراد کے قتل کیس میں زیر حراست تھے،فائرنگ مقتول ملزمان کے مخالفین کی جانب سے کی گئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد کامران عادل موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ سی پی او نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی،سی پی او کامران عادل نے مزید کہا کہ تھانے کی سیکیورٹی میں غفلت کے ذمے دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ اس واقعہ کی مکمل تفصیل سامنے لائی جا سکے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مسلح افراد کس طرح تھانے میں داخل ہوئے اور انہوں نے فائرنگ کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد اور سی آئی اے ٹیموں نے فائرنگ میں ملوث 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ، مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا، مقتولین بلال، عثمان، ناصر اور کزن آصف کو تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نےقتل اور دہشتگردی کے مقدمہ گرفتار کیاتھا۔

اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مقامی عوام میں تھانے کی سیکیورٹی کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بھارتی ہیلی کاپٹرز حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال

سعودیہ سمیت دیگر ممالک سے 63 پاکستانیوں کی بے دخلی

Shares: