پی ٹی آئی رہنما، سابق مشیر برائے سمندر پار پاکستانی، زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمران محمد بن زاید آل نہیان کے پاکستان کے حالیہ دورے پر خوش آمدید کہتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔

زلفی بخاری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ "ہم نے ہمیشہ امارات کے ولی عہد اور یو اے ای کے صدر، عزت مآب محمد بن زاید آل نہیان کو پاکستان میں خوش آمدید کہا ہے۔ آپ کی پاکستان کے لیے محبت، بھائی چارے کی جڑت اور فراخ دلی نے ہمیشہ ہماری طاقت کو بڑھایا ہے۔ آپ کی قیادت میں یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات میں نہ صرف گہرائی آئی ہے بلکہ ایک نئی توانائی کا بھی اضافہ ہوا ہے۔”

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ "یو اے ای میں تقریباً 1.7 ملین پاکستانی رہتے ہیں اور یہ پاکستانی عوام کی محنت اور قربانیوں کی ایک مثال ہے۔ آپ کی جانب سے پاکستان کے عوام کے لیے فراہم کی جانے والی مسلسل مدد، خاص طور پر رحیم یار خان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، اقتصادی نمو، اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔ ان اقدامات نے اس پسماندہ علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ "ہم آپ کی جانب سے پاکستان کے ترقی کے لیے جاری حمایت اور عزم کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ آپ کی قیادت اور حمایت سے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کی ترقی کے لیے نئے دروازے کھلیں گے۔”

زلفی بخاری نے اپنے اختتامیہ میں کہا کہ "ہزاروں پاکستانیوں کی جانب سے محمد بن زاید آل نہیان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے دورے کو پاکستان کے لیے ایک نیا سنگ میل قرار دیتے ہیں۔ ہم آپ کی کامیابیوں کی دعا گو ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہو گا۔”

یہ بیان یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کے دورہ پاکستان کے اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

https://x.com/sayedzbukhari/status/1876229536334963021

بشریٰ بی بی پر ڈیل کرنے کے الزامات درست نہیں، عمران خان

حساب دینا ہو گا،علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام پہنچا دیا

Shares: