شہر قائد کے سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق ہتھنی سونیا کا انتقال ٹی بی کے مرض کی وجہ سے ہوا۔ذرائع کے ایم سی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سونیا کئی دنوں سے بیمار تھی جب کہ سونیا کو 2009 میں افریقہ سے سفاری پارک لایا گیا تھا۔لیبارٹری ذرائع نے بتایا کہ بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج جاری کی جائے گی۔ذرائع کے ایم سی نے کہا کہ سونیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ لاہور کی یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے تیار کی ہے۔واضح رہے کہ ہتھنی سونیا کی سفاری پارک میں 8 دسمبر کو اچانک موت ہوگئی تھی جب کہ ہتھنی سونیا کی موت سے قبل مدھو بالا ہتھنی کو چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔
پیپلزپارٹی کا حکومتی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب اسکالرشپ پروگرام 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب اسکالرشپ پروگرام 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان