وزیراعظم شہباز شریف اور پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے 19 دہشگردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا.
باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متنی ضلع پشاور، بازئی ضلع مہمند اور ضلع کرک میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران 19 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی.وزیرِاعظم نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی. اس موقع پر وزیرِاعظمکا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کی ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کی مزموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے.مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جرآت و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے.سیکیورٹی فورسز کے اہلکار و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ارض وطن کو دھشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں.ملک کی بقاء کی خاطر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی لازوال قربانیاں ہیں.دوسری طرف پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 19 دہشگردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 3 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو کہا کہ خیبر پختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف 3 کامیاب آپریشنز ہماری فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے.شہید اہلکاروں کی قربانی کو قوم کی نسلیں یاد رکھیں گی. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ا شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی انتہاپسندی و دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل،تین جوان شہید
بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا








