مزید دیکھیں

مقبول

وفاقی وزرا،مشیروں کو محکمے مل گئے،پرویز خٹک مشیر داخلہ مقرر

حکومت نے مختلف اہم محکموں میں وفاقی وزرا، وزرائے...

فلم ’انورا‘ نے 5 آسکر ایوارڈز اپنے نام کر لیے

ہالی ووڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ’انورا‘ نے...

سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے...

قصور: صحافیوں کے اتحاد کے لیے مصالحتی کمیٹی کا قابل تحسین کردار

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)ضلع بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام مصالحتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور شریف سوہڈل نے کی، جس میں سینئر صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

صدر شریف سوہڈل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے صحافیوں کو ایک متحدہ پلیٹ فارم پر لانے کے لیے مصالحتی کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2009 میں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کی بنیاد رکھ کر اس سفر کا آغاز کیا گیا، جو 2018 میں ڈسٹرکٹ پریس کلب (DPC) قصور کے قیام تک جاری رہا۔ اس وقت ضلع بھر کے سینکڑوں صحافی اس فورم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے سینئر صحافیوں چوہدری ظفر اقبال، جاوید احمد سہوترا، ملک محمد آصف، اور سید افضل حیدر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے صحافتی اتحاد کی بنیاد رکھی۔

اجلاس میں شریک دیگر سینئر صحافیوں میں چوہدری ندیم اختر، ملک عبدالعزیز، چوہدری صابر علی، سید تنویر اقبال، عطا قصوری، چوہدری ارشد منیر، رانا منصور احمد، عرفان سدھو، عمران نجفی، رانا عدنان بوبی، ملک مظہر کریم، سید عامر تقوی، ندیم چوہدری، مہر محمد عمران، محمد اسلم پرنس، محمد رمضان ساجد، رانا زاہد عمران، محمد طیب جوئیہ، رانا محمد الیاس، محمد اکرم شہکی، عمران انصاری و دیگر شامل تھے۔

شرکاء نے صحافیوں کے اتحاد کے لیے اپنی رائے اور تجاویز پیش کیں، جنہیں مثبت اقدام قرار دیا گیا۔ اجلاس کے دوران سینئر صحافی ملک محمد آصف کی سربراہی میں قائم مصالحتی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ صدر شریف سوہڈل نے امید ظاہر کی کہ یہ کمیٹی ضلع کے تمام صحافیوں کو متحد کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کرے گی، جس سے نہ صرف صحافیوں کے وقار میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔

اجلاس کے اختتام پر صدر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور صحافی برادری کو ایک مضبوط اور متحد پلیٹ فارم فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں