مذاکرات کسی بھی عدالتی فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے،سلمان اکرم راجہ

salman

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مقصد صرف اور صرف جمہوریت ہے، اور اس کا کیس کے فیصلے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ تاثر دینا کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مؤخر ہو رہا ہے، بالکل غلط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت حکومت کے ساتھ اپنے مذاکرات جاری رکھے گی، لیکن یہ مذاکرات کسی بھی عدالتی فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں فیصلہ تیسری بار مؤخر ہونے کے بعد یہ سننے میں آیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست 15 جنوری کو ہونے جا رہی ہے، جس کا پی ٹی آئی کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامی،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ہمارے موقف کو دیکھتے ہوئے یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا۔ اگر واقعی انصاف ہوتا تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کا فیصلہ بہت پہلے آ چکا ہوتا۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کیس کے فیصلے کو جلدی سنائے جانے کی اپیل کی ہے۔ ان کے مطابق، 11 بجے فیصلے کی توقع کی گئی تھی، مگر جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کر دیا، جو کہ سیاسی نوعیت کا فیصلہ لگتا ہے۔

کراچی: 105 ہندوجوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد

جالندھر میں خودساختہ نبی سامنے آ گیا،عیسائیت کی پرچار،لوگ مذہب بدلنے لگے

Comments are closed.