کراچی کے علاقے احسن آباد میں مکان کے تنازع پر باپ نے 28 سال کے بیٹے کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹا اور لاش گھر میں ہی دفنا دی، ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔اس حوالے سے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسد کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد میرے پہلے شوہر کا بیٹا تھا، توقیر سوتیلا باپ ہے۔عباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم توقیر سے میں نے 15 سال قبل شادی کی تھی۔مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد نے اپنے سوتیلے باپ سے کہا تھا کہ اس گھر میں میرا پیسہ لگا ہے، گھر میری ماں کے نام کرو۔انہوں نے کہا کہ میں گھر میں آئی تو گھر میں کوئی نہیں تھا، گھر خالی دیکھ کر مجھے شک ہوا۔اسد کی والد کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں ریتی پڑی ہوئی تھی، ریتی میں کمبل دبا ہوا دیکھا، کمبل کھینچا تو اس میں میرے بیٹے کی لاش تھی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول اسد 6 روز پہلے ہی رحیم یار خان سے میرے پاس آیا تھا۔
رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ
رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ
زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو کا دسواں نمبر
پی ایس ایل 10: سرفراز احمد کا کسی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا
وزیر اعظم ہاوس کے بجلی چوروں کے خلاف احکامات کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑا دیے








