سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے بعد علیمہ خان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج صحافیوں نے جیل میں تماشہ کیا تاکہ وہ میڈیا سے بات نہ کرسکیں، عمران خان نے کہا ہے سب حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھیں، تاریخ بتاتی ہے آج جو ہورہا ہے وہ پہلے ہوچُکاہے، جج پر مجھے ترس آرہا ہے جو تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، القادر یونیورسٹی میں سیرت نبی پڑھائی جاتی ہے، سزا کے اندر یہ شامل ہے یونیورسٹی پر قبضہ کرلیا جائے، جب سزا ہوئی تو عمران خان نے ہمیں کہا حوصلہ کرو، شکل کیوں بن رہی ہے، جزا سزا اللہ نے دینی ہے، آپ کا اللہ پر یقین کیا کم ہوگیا ہے؟
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 15سے 20 دن میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں ختم ہوجائیں گی،پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس سیاسی انتقام اور انصاف کا قتل ہے، اس کیس میں کرپشن کیا ہے؟ ایک ٹرسٹ کے تحت یونیورسٹی بنائی گئی، یہ ہائیکورٹ کی پہلی پیشی میں ختم ہونے والا کیس ہے.
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے کرپٹ پریکٹس پر عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے، عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔
بانی پی ٹی آئی ملکی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو ثابت ہوچکا ،عطا تارڑ
عمران،بشریٰ کو سزا، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،عمران کو 14،بشریٰ کو 7 برس قید کی سزا








