ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ڈیرہ غازیخان پہنچیں گی۔ دورے کے سلسلے میں شہر بھر میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اہم شاہراہوں اور چوکوں پر استقبالیہ پوسٹرز اور بینرز لگا دیے گئے، جبکہ صفائی ستھرائی کا کام زور و شور سے جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی، جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گی اور مختلف سیاسی وفود سے ملاقات کریں گی۔ استقبال کے لیے اعلیٰ سرکاری افسران، پارلیمنٹرین اور دیگر شخصیات موجود ہوں گی۔ شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ دورہ پُرامن اور کامیاب بنایا جا سکے۔

Shares: